سرمایہ کار محتاط ہوگئے! بڑے پیمانے پر منافع کے حصول سے اسٹاک میں ملا جلا رجحان

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX makes history on first day of fiscal year, sets all-time high
(Image: Aaj News)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ 10 دسمبر 2025 کو ایک بار پھر قابلِ توجہ تیزی دیکھی اور 100 انڈیکس نے 170,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی تاہم دن کے اختتام پر مارکیٹ میں منافع خوری کے باعث انڈیکس نیچے آ کر 169,451 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، تجارتی بینکس، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) اور پاور جنریشن و ریفائنری سیکٹرز میں فروخت دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کی رفتار کو روک دیا۔

گزشتہ روز یعنی منگل کو نے زوردار تیزی دیکھی تھی جب انڈیکس نے 1,153 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا تھا اور مارکیٹ 169,456.39 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی ابتدائی خوش آئند صورتحال سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ تھی مگر منافع خوری اور کچھ شعبوں میں بْیہمی کیفیت نے ان پر اثر ڈالا۔

اس تیزی اور بعد میں استحکام کے امتزاج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرمایہ کار فی الحال محتاط ہو چکے ہیں تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کی سمت ابھی مثبت نظر آتی ہے۔

Related Posts