بیس سالہ نوجوان نے خاتون کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں دوست کو قتل کرکے ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ انڈیا کی ریاست گجرات میں پیش آیا، جہاں رمیش مہیشوری نامی شخص گجرات کے مورو گاؤں سے گزشتہ 6 روز سے لاپتا تھا، رمیش کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کے دوران اس کے دوست کشور کو مشکوک قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران کشور نے دونوں کی مشترکہ خاتون دوست کو میسجز کرنے پر ہونے والے جھگڑے کے بعد رمیش کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
تفتیش کے دوران کشور نے پولیس کو بتایا کہ میں ایک خاتون کو انسٹاگرام پر میسیجز کرکے تعلقات بنانے کیلئے مجبور کر رہا تھا جبکہ وہ خاتون رمیش سے تعلقات میں تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے کشور کے میسیجز کی اطلاع جب رمیش کو دی تو دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد کشور نے رمیش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، کشور نے رمیش کو گاؤں سے دور لے جا کر قتل کردیا، قتل کے بعد رمیش کا سر ہاتھ اور ٹانگیں چاقو کی مدد سے کاٹ کر کنویں میں پھینک دیے، جبکہ باقی اعضاء دفن کردیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کے اعتراف کے بعد پولیس نے لاش کے دفنائے گئے اعضا برآمد کرلیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








