محکمہ زراعت نے حکومت پنجاب کی کوششوں اور وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے کی بدولت آلو اور کینو کے کاشتکاروں، اسٹیک ہولڈرز کے لئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے خصوصی ریلیف پیکیج کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے کینو اور آلو کی برآمدات ایران کے ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جس سے ایشیائی ممالک میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران کے راستے کم لاگت اور کم وقت میں ترسیل ممکن ہوتی ہے، جس سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
یہ تجارتی راستہ پاکستان کی زرعی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








