افغانستان کو دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنا ہوگی۔پاکستان کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنا ہوگی جبکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سنگین ترین خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ آج افغانستان ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں اور  ان کے پراکسی عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔

خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے تباہ کن نتائج اس کے ہمسایہ ممالک، خصوصاً پاکستان، کے لیے سکیورٹی چیلنج ہیں جبکہ یہ دہشت گردی خطے سے باہر تک اثرات مرتب کر رہی ہے۔داعش خراسان، القاعدہ، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی محفوظ افغان پناہ گاہوں سےفائدہ اٹھا رہی ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں درجنوں دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی سرحد پار دراندازی اور خودکش حملوں سمیت تشدد آمیز کارروائی کو ممکن بناتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم تصدیق کرچکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے 6000 جنگجو افغان سرزمین پرموجود ہیں اور طالبان کی صفوں میں موجود عناصر ان کے حامی ہیں۔

Related Posts