افغانستان کے بانی احمدشاہ ابدالی کے گھر سے تاریخی نوادرات دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

احمد شاہ ابدالی کا خاکہ، فوٹو ڈان

افغانستان کے شہر قندہار میں واقع احمد شاہ ابدالی کے تاریخی گھر کی بحالی کے دوران ان کے دور کے تین تاریخی نمونے دریافت کیے گئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق احمد شاہ ابدالی کے گھر سے دریافت ہونے والے ان نوادرات میں ایک پتھر کا چراغ، ایک مٹی کا چراغ اور ایک زنجیر شامل ہے۔

قندھار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے عہدیداروں کے مطابق بحالی اور تزئین و آرائش کے کام مکمل ہونے کے بعد یہ نوادرات احمد شاہ ابدالی ہاؤس میوزیم میں احمد شاہی دور کے دیگر تاریخی اثاثوں کے ساتھ نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ احمد شاہ ابدالی (1722–1772) افغانستان کے بانی اور ابدالی سلطنت کے پہلے حکمران تھے۔ انہوں نے 1747ء میں اقتدار سنبھالا اور 1772ء تک حکومت کی اور اپنے دور میں افغانستان کو ایک متحد ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Posts