شیر افضل مروت نے گالم گلوچ بریگیڈ کیخلاف اعلان جنگ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر افضل مروت، فائل فوٹو

رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر گالم گلوچ بریگیڈ کے نام کھلا پیغام دے دیا۔

ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تم لوگوں نے میری ٹائم لائن کو جس بدزبانی، اوچھے پن اور ذہنی غلاظت سے آلودہ کیا ہے، وہ تمہاری سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن کی واضح علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دلیل، منطق اور کردار تمہارے بس کی بات نہیں، اس لیے تمہارا واحد ہتھیار گالی ہے اور گالی بھی وہ جو صرف بھاند استعمال کرتا ہے، کارکن نہیں۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کر دوں،  تم سب اجتماعی کوششوں کی پیداوار ہو۔ یونین کونسل سطح کی محنت کا نتیجہ، انفرادی قابلیت کا نہیں۔ اسی لیے جب زبان کھلتی ہے تو سوچ بند ہو جاتی ہے۔

اب چونکہ میرا تم سے کوئی سیاسی یا تنظیمی تعلق باقی نہیں، تو آؤ مجھے غلط ثابت کرو۔ ایک دن، ایک جگہ، صرف ایک حقیقی مظاہرہ کر کے دکھاؤ، ویسا ہی جیسا میں ماضی میں کر کے دکھاتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا صرف ٹوئٹر اسپیس، فیس بک پوسٹ اور گالیوں سے تحریکیں نہیں چلتیں، یہ کام تو بچے بھی کر لیتے ہیں۔ رہی بات بدزبانی اور دھمکیوں کی، چند اسکرین شاٹس میں نے سائبر کرائمز ونگ کو ارسال کر دیے ہیں۔ اب معاملہ سوشل میڈیا کا نہیں رہا، قانونی فورم پر جائے گا، جہاں نہ گالی کام آئے گی، نہ ہجوم، نہ فرضی بہادری۔

شیر افضل مروت نے لکھا یاد رکھو میں خاموش ہوتا ہوں تو کمزور نہیں اور جب بولتا ہوں تو قانون، دلیل اور انجام ساتھ لے کر بولتا ہوں۔ اب انتخاب تمہارا ہے، یا زبان سنبھالو یا پھر عدالت میں اپنی “انقلابی” لغت کی وضاحت کے لیے تیار رہو۔

Related Posts