یاعلی گا کر شہرت حاصل کرنیوالے بھارتی گلوکار کی حادثاتی موت قتل نکلی، 3500صفحات کی رپورٹ تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی گلوکار
(فوٹو: بامبے ٹائمز)

آج سے کم و بیش 19سال قبل بالی ووڈ فلم گینگسٹر میں یا علی کے گیت سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار زبین گرگ کی موت کو حادثے کی بجائے قتل قرار دے دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے 3500صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے یہ طویل رپورٹ 300سے زائد گواہوں سے تفتیش کے علاوہ سنگاپور پولیس کے نتائج اور فارنزک رپورٹس کی بنیاد پر تشکیل دی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 19ستمبرکو سنگاپور میں تیراکی کے دوران زبین گرگ کی موت ایک قتل تھا جس پر 7ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Guwahati Unofficial (@guwahati.unofficial)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زبین گرگ کے منیجر سدھارتھ شرما، ایونٹ آرگنائزر شیامکانو مہانتا، کزن، بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی، گلوکار امرت پربھا مہنتا اور دیگر شامل ہیں جو اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔ بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اسمبلی بیان میں بھی کیس کو قتل پر مبنی قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr. Dipta Talukdar (@dr.dipsy_)

ایس آئی تی سربراہ کا کہنا ہے کہ کیس کی چارج شیٹ داخل کرائی جاچکی ہے جبکہ سنگاپور میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے ایک پروگرام میں زبین گرگ کی شرکت کے ثبوت موجود ہیں جبکہ 3500صفحات کی رپورٹ میں زبین کی بیوی گریما سمیت 300سے زائد افراد کے بیانات شامل کیے گئے۔ تفتیش میں جائے وقوعہ کی ویڈیوز بھی شامل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ 52سالہ زبین گرگ کی 19 ستمبر کو تیراکی کے دوران ہونےوالی دردناک موت نے آسام سمیت بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا، رپورٹ یہ پیش کی گئی کہ تیراکی کے دوران ڈوبنے کے باعث زبین گرگ ہلاک ہوگئے، تاہم ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد ملزمان جان بوجھ کر زبین کو خطرناک مقام کی جانب لے گئے جہاں لائف گارڈ کی کمی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kishor Naruka (@professorofhow)

یہی نہیں بلکہ ملزمان نے مختلف مواقع پر اپنے اپنے طور پر زبین گرگ کی موت میں حصہ ملایا۔ مہانتا نے گرگ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جبکہ شرما نے سکیورٹی اقدامات نظر انداز کردئیے۔ واقعے کے بعد آسام میں 60 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ زبین گرگ کے مداح گلوکار کی ناگہانی موت پر آج بھی روزِ اوؔل کی طرح رنجیدہ ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Posts