فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلا رہا تھا! عائشہ عمر کا ڈیٹنگ شو لازوال عشق یوٹیوب سے ہٹادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کا پہلا ریئلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے جس آن لائن ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین میں ہلچل مچ گئی ہے۔ شو ترکی کے استنبول کے خوبصورت مناظر میں فلمایا گیا تھا جس میں پاکستانی شرکاء عشق کی تلاش میں ڈرامائی مقابلوں میں حصہ لیتے نظر آئے۔

اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں یہ شو ستمبر 2025 میں یوٹیوب پر ریلیز ہوا لیکن شروع سے ہی شدید تنازع کا شکار رہا۔ بولڈ فارمیٹ کی وجہ سے ناقدین نے اسے ثقافتی طور پر نامناسب اور فحش مواد قرار دیا اور اس کی پابندی کے مطالبات کیے گئے۔ باوجود اس کا 29 ستمبر کو پریمئر ہوا اور اس نے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے جس نے ملک بھر میں بحث کا موضوع بنا دیا۔

Lazawal Ishq Premiers Despite Backlash | Ayesha Omar Responds to Criticism

شو کے انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ ہمارا پروگرام پاکستان میں سیاسی وجوہات کی بنا پر دیکھا نہ جا سکے گا اور ناظرین کو وی پی این استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تقریباً 50 اقساط نشر ہونے کے بعد مکمل ایپی سوڈز پاکستان میں دستیاب نہیں رہے البتہ شارٹ کلپس اب بھی چینل پر موجود ہیں۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر وضاحت کی کہ یہ پاکستانی شو نہیں بلکہ ترکش پروڈکشن ہے جو ترکی میں فلمایا گیا مگر پاکستانی ناظرین دیکھ سکتے ہیں۔ شو پر فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے کے الزامات لگائے گئے کیونکہ یہ روایتی سماجی اقدار کو چیلنج کرتا ہے۔

یوٹیوب نے ہٹانے کی وجوہات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ واقعہ پاکستان میں آن لائن مواد پر کنٹرول اور سنسرشپ کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرتا ہے اور ناظرین میں بحث و مباحثے کا نیا باب کھول گیا ہے۔

Related Posts