لاہور میں بسنت کیلئے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے

تازہ ترین

تازہ ترین

بسنت
(فوٹو: ہم نیوز)

حکومت نے لاہور میں بسنت کیلئے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی ہے، جس کے تحت پتنگ ساز اور ڈور بنانے والوں کو کاروبار کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈور اور پتنگ بنانے والوں کو 1000 روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بسنت کیلئے ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس 1ہزار جبکہ کائٹ فلائنت ایسوسی ایشن کی 5ہزار روپے مقرر کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ سازوں، ڈور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کیلئے فارم اے، کائٹ ایسوسی ایشن فارم بھرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 6 سے 8فروری تک مشروط طور پر شہریوں کو بسنت منانے کی اجازت دی تھی۔

بسنت پر پابندی کیوں؟

ماضی میں بسنت لاہور کا عالمی سطح پر مشہور تہوار رہا ہے جس میں بچے اور بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے تھے۔ پتنگ بازی کرتے، پتنگ کی مختلف رنگوں کی ڈور سے طرح طرح کے پتنگوں کو اڑاتے نظر آتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں منفی عناصر کی شمولیت سے جان لیوا حادثات ہونے لگے۔

بسنت منانے کے علاوہ بھی ملک بھر میں جہاں جہاں پتنگ اڑائی جاتی، وہاں کیمیکل ڈور کے استعمال کے باعث جانی نقصان ہونے لگا، گردن پر پھرنے والی خونی ڈور نے درجنوں شہریوں کی جانیں لے لیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کو بسنت پر پابندی عائد کرنا پڑی۔ آج بھی حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت محدود اور مشروط ہے۔

 

Related Posts