جو نہاتا نہیں اب اسے واشنگ مشین سے دھویا جائے گا! جاپانی نے دنیا کی پہلی ہیومن واشنگ مشین بنالی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک جدید باتھنگ کیپسول متعارف کروا دی ہے جو مکمل طور پر خودکار اور سینسرز سے چلنے والا غسل فراہم کرتی ہے۔ اس نئی ایجاد کو ہیومن واشنگ مشین کا نام دیا گیا ہے جو صحت اور صفائی کے ساتھ ذہنی سکون کو بھی ملا کر ہر سیشن کو صارف کے مطابق ڈھالتی ہے۔

ہیومن واشنگ مشین کی ابتدائی قیمت تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر ہے اس لیے یہ فی الحال ہر کسی کی دسترس میں نہیں جبکہ کمپنی کا ارادہ صرف 50 یونٹس تیار کرنے کا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ خیال ایک امریکی صارف کے سوال سے پیدا ہوا جس کے بعد کمپنی نے ایک ایسا نظام تیار کرنے کی کوشش کی جو عام غسل سے کہیں آگے ہو۔

ڈویلپرز کے مطابق مشین کا مقصد صرف جسم کی صفائی نہیں بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرنا ہے۔ کیپسول میں لگے سینسرز صارف کے جسمانی ڈیٹا کو پڑھتے ہیں اور حقیقی وقت میں اہم علامات کی نگرانی کرتے ہیں۔

باتھ کے دوران کیپسول خود بخود صارف کی حالت کے مطابق ایڈجسٹ ہوتا ہے۔ پانی کا درجہ حرارت اور بہاؤ خودکار طریقے سے بدلتا ہے اور اندرونی دیواروں پر پرسکون مناظر دکھائے جاتے ہیں تاکہ ماحول خوشگوار ہو۔ صارف اپنی پسند کے موسیقی کے انتخاب کے بعد مشین کو مکمل طور پر خود کار طریقے سے چلنے دے سکتا ہے۔

نہانے کا طریقہ کار صنعتی لانڈری ٹیکنالوجی سے متاثر ہے، مگر انسانی استعمال کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سیشن کے دوران مسلسل بایومیٹرک فیڈ بیک مشین کو ماحول کو آرام دہ اور محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہےہیومن واشنگ مشین جس سے مکمل خودکاری اور سپا جیسا تجربہ ممکن ہوتا ہے۔

Related Posts