بیٹے کی موت سے لاعلم سابق طالبان رہنما ملا عمر کی والدہ انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ملاعمر، فائل فوٹو

افغان طالبان تحریک کے بانی رہنما ملا محمد عمر کی والدہ آج انتقال کر گئیں، جو اپنے بیٹے ملا محمد عمر کی وفات سے آخر تک لاعلم تھیں۔
ملا محمد عمر نے 1994 میں اسپین بولدک، افغانستان سے طالبان کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنے گروپ نے افغانستان کے بڑے حصے پر اپنا کنٹرول قائم کیا۔ نائن الیون کے بعد امریکہ کی قیادت میں افغانستان پر حملہ ہوا، جس سے ملا عمر کی حکومت 2001 میں ختم ہو گئی اور وہ روپوش ہو گئے۔

وہ اپنی روپوشی کے دوران ہی انتقال کر گئے تھے، افغان اور عالمی ذرائع کے مطابق ملا محمد عمر کا انتقال اپریل 2013 میں قندھار کے قریب ایک کچے مکان میں ہوا۔ بعض طالبان رہنماؤں کے بیانات کے مطابق وہ افغانستان میں ہی تھے اور وہیں دفنائے گئے۔ ان کی وفات کی اطلاعات کی 2015 میں باقاعدہ طور پر تصدیق کی گئی۔

ملا محمد عمر کی والدہ نے طویل عمر گزاری، مگر اپنے بیٹے کے انتقال کا علم حاصل نہ کر سکیں۔ آج ان کی وفات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Related Posts