بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کچھ آر ٹی سے منسلک بھارت میں قائم ہینڈلز نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کو 40 منٹ تک انتظار کروایا گیا اور روسی صدر نے انہیں نظر انداز کیا، جس کی حقیقت سامنے آگئی۔
ایکسپوز پروپیگنڈا ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے جب تحقیقات کی گئی تو یہ پتہ چلا تقریب سے دستیاب ویڈیو شواہد واضح طور پر دکھاتے ہیں کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم اور روس کے صدر کی ملاقات طے شدہ شیڈول کے مطابق سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
40 منٹ انتظار کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی ابتدا ایک واحد بھارتی اکاؤنٹ سے ہوئی، جسے بعد ازاں گمراہ کن سیاسی مواد پھیلانے پر نشان زد (Flag) کیا گیا۔ روس یا پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی توہین یا نظر انداز کیے جانے کی تصدیق میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات سفارتی ملاقات کو بڑھا چڑھا کر اور مسخ شدہ انداز میں پیش کرتی ہیں، جس کا مقصد پروپیگنڈا پھیلانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








