بچوں کے (ب) فارم کیلئے اب تصویر اور فنگر پرنٹس بھی لازمی، جانئے تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

نادرا کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت 3 سے 10 سال کے بچوں کے (ب) فارم پر تصویر لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے، ب فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی۔

نادرا کےمطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہوگا، اس کا مقصد فیملی ٹری میں کسی غیر متعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔

(ب) فارم نہ صرف  تعلیمی میدان میں بلکہ بچے کے علاج معالجے کے لیے ہسپتالوں میں  انٹری کے طور پر بھی لازم قرار دیا گیا ہے، اس لیے والدین کو فوری بچے کا  (ب) فارم  عمر کے حساب سے بنوانا چاہیے۔

Related Posts