سربراہانِ مملکت کا قد توجہ کا مرکز، جیورجیا میلونی کی صدر ڈینیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

جیورجیا میلونی
(فوٹو: آن لائن)

اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی اپنے دوستانہ رویے اور کینیڈا، فرانس اور دیگر دوست ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران اپنی گفتگو اور جاذب نظر شخصیت کے باعث شہرت رکھتی ہیں تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جیورجیا میلونی کی صدر ڈینیل چیپو سے ملاقات کی ویڈیو میں عوام نے دونوں سربراہانِ مملکت کے قد پر اظہارِ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم و بیش 5فٹ 4انچ قد کی حامل جیورجیا میلونی موزمبیق کے صدر ڈینیل چیپو سے ملاقات کرتے ہوئے ابتدائی طور پر تشویش میں مبتلا نظر آئیں تاہم بعد ازاں مسکرا کر ان کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ روسی میڈیا نے بھی تبصرے کیے۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جیورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر کو ایک ہی فریم میں دکھانے والی تصویر لینے کیلئے صحافیوں کو مجبوراً بیٹھنا اور بعض کو پیٹ کے بل لیٹنا پڑا تاکہ ویڈیو یا تصویر درست بن سکے۔

خیال رہے کہ موزمبیق کے صدر نے اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے رواں ماہ کے دوران ملاقات کی تھی اور یہ ملاقات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی تعلقات اور شراکت داری کی تجدید کا اعادہ کیا تھا۔

Related Posts