بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، خاتون زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن فورسز کے 3جوان شہید ہوگئے
شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن فورسز کے 3جوان شہید ہوگئے

راولپنڈی: بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کابھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Posts