سونے کی قیمتوں میں اضافہ! 18 دسمبر کو فی تولہ قیمت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بدھ کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ آج دوپہر تک یہی نرخ لاگو رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 17 دسمبر 2015 کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر جاری کردہ نرخنامے کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے مقرر کی گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 122 روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 464 روپے تک پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 290 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 822 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 248 روپے بڑھ کر 5 ہزار 848 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 312 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.9 ڈالر اضافے کے بعد 65.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور سونے کی خالصیت 999 یعنی 24 قیراط برقرار ہے۔

Related Posts