راکھی ساونت تہجد گزار ہوگئیں! جانیں اداکارہ کے روحانی تجربات کے دلچسپ راز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے مذہبی سفر اور اسلام سے متعلق تجربات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب سے نماز پڑھنا سیکھا اور رات کو تہجد کی نماز بھی ادا کرتی ہیں۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بھی وہ نماز کی پابندی کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔

راکھی ساونت نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ نماز فجر میں دو دو رکعتیں، ظہر اور عصر میں چار چار، مغرب میں تین اور عشاء میں چار فرض رکعتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی کلمہ پڑھ لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام جہانوں کا مالک صرف ایک ہے۔

انہوں نے اپنی روحانی تجربات کے بارے میں بھی بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے چھ مرتبہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ میں اللہ سے سوال کیا کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں کیوں پیدا ہوئیں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ اللہ جسے چاہے اور جہاں چاہے پیدا کرتا ہے، لیکن انسان کو ہمیشہ سچائی کی تلاش کرنی چاہیے کیونکہ زندگی ایک امتحان ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ زیادہ دکھ اور تکلیف سے گزرتے ہیں وہ رات کے 3 بجے اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھیں کیونکہ یہ دل و دماغ کے سکون اور دکھ درد کو دور کرنے میں مددگار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ انسانوں سے بہت قریب ہے مگر اکثر ہم شیطان کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔

راکھی ساونت نے سال 2025 کا آغاز عمرے کی ادائیگی سے کیا اور دو سال قبل اسلام قبول کر کے بھارتی مسلمان عادل درانی سے شادی کی اور اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھا۔ اگرچہ ان کی شادی کامیاب نہیں رہی مگر وہ آج بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

Related Posts