کراچی میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیوی ٹریفک
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ واٹر ٹینکر اور ٹرک سمیت دیگر ہیوی ٹریفک قیمتی جانی نقصان کاباعث بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد پیپلز چورنگی کی سائیکل مارکیٹ کے نزدیک تیزرفتار واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان مطیع اللہ جاں شدید زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خوفناک حادثے کے نتیجے مین مطیع اللہ کی ایک ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے ڈی ایس پی ناظم آباد نے ناکام بنا دیا۔حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں لانڈھی زون گیٹ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی حذیفہ جاں بحق جبکہ عرفان کو زخمی ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کسٹمز چیک پوسٹ کے نزدیک ڈمپر نے کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 35سالہ ضیاء اللہ موقعے پر جاں بحق جبکہ ان کی کار تباہ ہوگئی۔ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد سے مفرور ہے۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا۔

Related Posts