دبئی لیکس کے راز کھل گئے! پائل گیمنگ کی نجی نازیبا ویڈیو اصلی ہے یا جعلی؟ مکمل حقیقت جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

مشہور انڈین یوٹیوب گیمر اور انفلوئنسر پائل دھارے المعروف پائل گیمنگ دسمبر 2025 میں ایک مبینہ نجی اور نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سرخیوں میں آ گئیں ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کو پائل گیمنگ سے جوڑ کر شیئر کیا تاہم مہاراشٹر سائبر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے اور پائل کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رواں ماہ دسمبر کے وسط میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ پائل گیمنگ کی ہے۔ کچھ کلپس کو دبئی لیک کا نام دیا گیا کیونکہ پائل حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران دبئی میں موجود تھیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد افواہیں شدت اختیار کر گئی لیکن پائل کے مداحوں نے فوراً اسے ڈیپ فیک قرار دیا۔

Image

پائل گیمنگ کا ردعمل

پائل گیمنگ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ یہ ویڈیو میرے نام اور تصویر کو غلط طور پر جوڑتی ہے۔ اس میں نظر آنے والی لڑکی میں نہیں ہوں اور اس کا میری زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔

Image

انہوں نے ویڈیو کو سخت تکلیف دہ اور غیر انسانی قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ ایسی جعلی مواد شیئر نہ کریں۔

مہاراشٹر سائبر پولیس کی تصدیق

پائل گیمنگ کی شکایت پر مہاراشٹر سائبر پولیس نے ویڈیو کا تجزیہ کیا اور 19 دسمبر 2025 کو رپورٹ جاری کی جس میں واضح کیا گیا کہ یہ ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پائل گیمنگ کی ساکھ اور پس منظر

پائل گیمنگ انڈیا کی معروف فی میل گیمرز میں سے ایک ہیں، جن کے یوٹیوب پر 4.5 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ وہ BGMI، GTA V جیسی گیمز کی اسٹریمنگ کرتی ہیں اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایسی جعلی ویڈیوز کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، جو مشہور شخصیات کو ہدف بناتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ویڈیوز اکثر کلک بیٹ یا بدنامی پھیلانے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔

Image

انجلی اروڑا کی حمایت

مشہور انفلوئنسر اور اداکارہ انجلی اروڑا نے پائل گیمنگ کے تنازعہ پر اپنی رائے دی۔ انجلی نے بتایا کہ تین سال پہلے ان کے نام سے بھی ایک جعلی ایم ایم ایس وائرل ہوا تھا جس نے انہیں آن لائن ٹرولنگ اور پروفیشنل نقصان سے دوچار کیا۔

Who is Anjali Arora? From 'Kacha Badam' fame to MMS trauma and 'Lock Upp' stardom

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نہیں پتہ کہ ایک منٹ کی تفریح ہمارے لیے سالوں کا ٹراما بن جاتی ہے۔ انجلی اروڑا نے پائل کی حمایت کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ ایسی جعلی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ متاثرین کے لیے سنگین نفسیاتی اور سماجی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

دیگر متاثرہ انفلوئنسرز

سویٹ زناٹ: انہیں غلطی سے اس ویڈیو کی لڑکی قرار دے کر ٹرول کیا گیا۔

دستیو سونالی اور سوفیک ایس کے: ایک 19 منٹ کی ویڈیو تنازعے میں ملوث جس نے ان کی ساکھ متاثر کی۔

یہ واقعہ ڈیجیٹل دور میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے خطرات، پرائیویسی کی خلاف ورزی اور خواتین انفلوئنسرز پر آن لائن حملوں کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین اور فینز دونوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ متاثرین کو دیرپا نقصان نہ پہنچے۔

Related Posts