پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر سے وائرل ہونے کی کوشش؟ کاپی پیسٹ اداکار دانش تیمور تنقید کی زد میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستانی اداکار دانش تیمور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئے لیکن اس بار وہ پاکستان مخالف بھارتی فلم دھورندھر کے مشہور گانے FA9LA پر پرفارم کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ دانش نے بحرینی ریپر فلیپراچی کے اس گانے پر اپنی سوئیگر ڈانس مووز کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوئی۔

بھارتی فلم سے متاثرہ ٹرینڈ

یہ گانا بالی ووڈ فلم دھورندھر میں اکشے کھنہ کی انرجی سے بھرپور انٹری سین پر مبنی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک پاکستانی اداکار پاکستان مخالف بھارتی فلم کے مشہور گانے پر ڈانس کر کے کیوں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ گانا دسمبر 2025 میں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر وائرل ہوا اور Spotify کی Viral 50 Global لسٹ میں نمبر 1 پر پہنچ گیا جس پر بہت سے پاکستانی صارفین نے اسے نا مناسب قرار دیا۔

دانش تیمور کی ویڈیو اور صارفین کی رائے:

اداکار دانش تیمور کی ویڈیو میں ان کی مسحور کن انرجی اور کرزمائی انداز کی تعریف کرنے والے فینز بھی ہیں تاہم کچھ صارفین نے انہیں کاپی پیسٹ کنگ قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستانی شناخت کے برخلاف بھارتی گانے کی نقل کر رہے ہیں۔

دانش تیمور کا کیریئر:

دانش تیمور پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ہیں۔ وہ یوٹیوب پر بلیئن ویوز کلب میں پانچ ڈراموں کے ساتھ پہلے مرد لیڈ اداکار بنے۔ 2025 میں ان کا میگا سیریل شاعر (سارہ خان کے ساتھ) بھی زبردست ہٹ رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فلیپراچی فیور کی لہر کو مزید بڑھا رہی ہے لیکن پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد دانش تیمور کے اس اقدام پر تنقید کر رہی ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ پاکستانی فنکار بھارتی مواد کے بجائے ملکی مواد کو ترجیح دیں۔

Related Posts