کاؤنٹ ڈاؤن شروع، جانئے رمضان المبارک کب شروع ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کاؤنٹ ڈاون رمضان، علامتی فوٹو

ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، کیونکہ رجب کے بعد شعبان اور پھر رمضان المبارک آتا ہے، جو مسلمانوں کے لیے ایک انتہائی مقدس مہینہ ہے۔

کیلنڈر کےمطابق برکتوں والےمہینےکا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔

 اگررجب اور شعبان دونوں مہینے اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

کیلنڈر کے مطابق اگر رمضان کے 30 روزے پورے ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار ہونے کا امکان ہے، تاہم 29 روزے ہونےکی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے، عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Posts