برطانیہ میں ایک شخص نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر مکے برسادیے، پارٹی دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

شہزاد اکبر، فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر پر مبینہ طور پر برطانیہ میں قاتلانہ حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے گھر پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ دعوے کے مطابق مبینہ طور پر یہ حملہ ان کے کیمبرج میں واقع گھر پر کیا گیا۔

دعوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک 25 سے 30 سال کے  حملہ آور نے مسلسل ان کے چہرے پر مکے مارے جس سے ان کی ناک اور جبڑا فریکچر ہو گئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے تمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

Related Posts