دورہ سری لنکا، پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی واپس آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے 15رکنی ٹی 20اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی 20 اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔

تاحال سابق کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی نہیں ہوسکی جبکہ حارث رؤف کو بھی دوبارہ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

جارح مزاج بیٹر فخر زمان، خواجہ نافع اور محمد نواز کے علاوہ سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ، شاداب خان، صائم ایوب، عثمان طارق اور عثمان خان بھی قومی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کو مرحلہ وار 4اور 5جنوری 2026 کو سری لنکا روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مبنی سیریز کا آغاز 7جنوری سے کرے گی۔

ٹی 20 سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 9 اور 11 جنوری کو ہوگا۔ تینوں ٹی 20 میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ سری لنکا کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کیاجاسکتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کیا جس میں نوید اکرم چیمہ بطور ٹیم منیجر، مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف بیٹنگ کوچ جبکہ شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فزیوتھراپسٹ کی ذمہ داریاں کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی گرانٹ لوڈن، ٹیم اینالسٹ کی طلحہ اعجاز جبکہ میڈیا منیجر کی سید نعیم احمد نبھائیں گے۔ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts