رواں سال کے آخری روز ڈالر کی قیمت نے چونکا دیا! جانیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 13 November 2025
FILE PHOTO

سال 2025 کے آخری روز پاکستان کے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ جاری کر دیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فاریکس مارکیٹ میں بیشتر کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 05 پیسے میں خریدا جبکہ 283 روپے 05 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔ برطانوی پاؤنڈ 379 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 383 روپے میں فروخت ہوا۔ یورو کی خریداری 330 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت 334 روپے رہی۔

دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 55 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 45 پیسے میں فروخت ہوا۔

کینیڈین ڈالر 203 روپے 55 پیسے میں خریدا جبکہ 207 روپے 55 پیسے میں فروخت ہوا۔ چینی یوان 39 روپے 58 پیسے کی خرید اور 39 روپے 98 پیسے کی فروخت پر رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 05 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 55 پیسے میں فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 25 پیسے میں خریدا اور 378 روپے 92 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ یورو 329 روپے 69 پیسے کی خرید اور 330 روپے 28 پیسے کی فروخت پر رہا۔

سعودی ریال 74 روپے 66 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 79 پیسے میں فروخت ہوا۔ جاپانی ین 1 روپے 79 پیسے میں خریدا اور 1 روپے 79 اعشاریہ 53 پیسے میں فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق سال کے اختتام پر درآمدی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کی طلب کے باعث کرنسی مارکیٹ میں محدود دائرے میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

Related Posts