نئے سال 2026 کی آمد کے ساتھ ہی سونا مزید سستا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد ہوگئی، جبکہ سونے کی یکم جنوری 2026 کو جاری کردہ نئی قیمت عالمی سطح پر سونے کی قدر کم ہونے کی عکاس ہے۔یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 2ہزار400روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 54 ہزار 562روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے نرخ جاری کردئیے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 58روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 89ہزار 713روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک بھر میں 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 887روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 57ہزار 249روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹس میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں 83روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 7ہزار 635روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی فی تولہ قیمت 71روپے کی کمی سے 6ہزار 545روپے ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








