نئے سال کی آمد پر بڑی خوشخبری، ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

آئل اور گیس
(فوٹو: آن لائن)

نئے سال کی آمد پر بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دریافت ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہنگو فارمیشن ٹل بلاک میں گیس کا ذخیرہ پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل نے مل کر دریافت کیا، جس کی پیشرفت سے سرکاری کمپنیوں نے حکومت اور شیئر ہولڈرز کو لیٹر ارسال کرکے آگاہ کردیا۔

او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کا کہنا ہے کہ ہنگو فارمیشن ٹل بلاک سے یومیہ تقریبا 16 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، دریافت میں پاکستان آئل فیلڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ بھی حصہ دار ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کا کہنا تھا کہ ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا تھا۔

او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ روز بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کیساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوسکے گی۔

Related Posts