مودی حکومت فاشسٹ، وال اسٹریٹ جرنل نے بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک بے نقاب کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وال اسٹریٹ جرنل
(فوٹو: آن لائن)

معروف امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے مودی حکومت کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتون سے ناروا سلوک بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے مودی حکومت کو فاشسٹ قرار دے دیا، بھارت کا مشن ہندوتوا عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن گیا جہاں ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری بھی بد ترین صورتحال کا شکار نظر آتی ہے۔

معتبر امریکی جریدے نے مودی حکومت کی جمہوریت کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مودی حکومت بھارتی عوام کی نہیں بلکہ صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے جو اقلیتوں سے مذہبی و نسلی امتیاز برتنے میں ملوث ہے۔ مودی کے دور میں اقلیت مخالف تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹ کے حق سمیت بنیادی انسانی حقوق میں امتیاز کا شکار ہیں۔ بھارت کا سیکولر جمہوریت ہونے کا دعویٰ بے نقاب ہوچکا، خوف اقلیتوں کی شناخت بن گیا ہے۔

بھارتی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری پر حملے نہ صرف پرتشدد بلکہ منظم تھے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق دنیا کی نظریں بھارتی حکومت کے رویے پر ہیں۔ بشپ آزاد مارشل کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کرسمس کی تباہی سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسیحی صرف 2.3فیصد کی آبادی رکھنے کے باوجود بھی ہندوتوا کے پیروکار جنونی ہندوؤں کے تشدد کی زد پر ہیں۔ 2025 میں 706 مخالف مسیحی واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ گرجا گھروں پر حملے، عبادات پر تشدد اور کرسمس کی علامات کے ساتھ توڑ پھوڑ پر مودی حکومت دانستہ طور پر خاموش رہی۔

Related Posts