کریتی کی بہن نے بھارتی گلوکار سے منگنی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

کریتی
(فوٹو: نوپور @ انسٹاگرام)

معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینوں کی بہن نوپور سینوں نے ایک بھارتی گلوکار سے منگنی کرلی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوپور سینوں نے گلوکار سٹیبن بین کے ہمراہ اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگنی کی تصاویر میں نوپور سینوں کو ڈائمنڈ رنگ پہنے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ منگنی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

دوسری جانب اداکارہ کریتی سینوں بھی اپنی بہن نوپور کی منگنی والی انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں گلے لگاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ منگنی کی تقریب کے دوران دونوں نے متعدد تصاویر کھنچوائیں اور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

پہلی تصویر میں بھارتی گلوکار کوی ہ پوچھتے ہوئے دکھایا گیا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟ سٹیبن کے اس سوال پر سابقہ اداکار نوپور سینوں کسی قدر حیرت زدہ ضرور نظرآئیں، تاہم بعد میں سامنے آنے والی تصاویر میں اس نئے نویلے جوڑے کو بے حد خوش دکھایا گیا ہے۔

Related Posts