پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو جمع کروا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست بھی آئی سی سی کو ارسال کر دی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں متبادل کھلاڑی دستیاب ہوں۔
پی سی بی کو 31 جنوری تک اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کی اجازت ہوگی اور اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہوگی۔
بورڈ کا ارادہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹی سیریز کے اختتام پر ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ سری لنکا سیریز کے دوران کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ابتدائی فہرست میں سری لنکا ٹور پر موجود کھلاڑیوں کے علاوہ سینئر کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور یہ ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ پاکستان اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








