سورج غائب اور یورپ کا آسمان مکمل سیاہ ہو جائے گا! جانیں اگست 2026 میں کیا ہونے والا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

یورپ کے آسمانوں میں اگست 2026 میں ایک شاندار اور نادر فلکیاتی واقعے مشاہدہ دیکھنے میں آئے گا جب 12 اگست 2026 کو ایک مکمل سورج گرہن رونما ہوگا۔ یہ یورپ میں 27 سال بعد نظر آئے گا اور سائنس دانوں، فلکیات کے شوقین افراد اور عام عوام کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ سورج گرہن 1999 کے بعد یورپ میں پہلی بار ہوگا جب چاند زمین اور سورج کے درمیان اس طرح سے آئے گا کہ سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا اور چند منٹ کے لیے دن عارضی طور پر رات میں بدل جائے گا۔

گرہن کی مکمل لکیر گرین لینڈ سے شروع ہو کر آئس لینڈ اور شمالی اسپین تک پھیلے گی۔ اسپین کے مختلف شہروں میں جیسے لا کورونیا، ویلنشیا، سراتوسگا اور بیلباؤ سورج کو مکمل طور پر ڈھکا ہوا دیکھا جا سکے گا اور بعض مقامات پر یہ نظارہ تقریباً دو منٹ تک جاری رہے گا۔

اسپین کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر گلیشیا، آستوریاس، بسک کنٹری اور بیلیرک جزائر میں، سورج کی مکمل ڈھلائی کا مشاہدہ سب سے واضح ہوگا۔ دیگر یورپی ممالک جیسے فرانس، اٹلی، جرمنی، برطانیہ اور بیلجیئم میں سورج جزوی طور پر گرہن زدہ دکھائی دے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گرہن کے دوران سورج کے بیرونی روشن حصے یعنی کورونا کو بھی دیکھا جا سکے گا جب چاند سورج کی روشنی کو مکمل طور پر ڈھانپ دے گا۔ اس دوران آسمان میں روشنی مدھم ہو جائے گی اور یہ ایک منفرد فلکیاتی تجربہ فراہم کرے گا۔

یہ مکمل سورج گرہن اس وقت اپنے عروج پر ہوگا جب چاند زمین کے قریب ہوگا جس سے سورج مکمل طور پر چھپ جائے گا اور یہ منظر اور بھی دلکش اور جادوئی نظر آئے گا۔

نوٹ؛ یہ سورج گرہن پاکستان سے نظر نہیں آئے گا تاہم یورپ اور خاص طور پر اسپین اور آئس لینڈ کے آسمان پر یہ ایک ناقابلِ فراموش منظر پیش کرے گا۔ لاکھوں افراد اس فلکیاتی عجوبے کو دیکھنے کے لیے سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Related Posts