سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ سر چکرا جائے! جانیں 5 جنوری 2026 کو فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر میں پیر 5 جنوری 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت7 ہزار 888 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 7 ہزار 231 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار 266 روپے تک پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 267 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 23 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 229 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 878 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس سونا 92 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 424 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.67 ڈالر اضافے کے بعد 75.48 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور سونے کی خالصتاً معیار 999 (24 قیراط) ہے۔

Related Posts