دلکش و دلنشین ڈانسر نورا فتیحی کا جوان بیٹا سامنے آگیا! پنڈت جی نے کھول دیا راز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار نہ تو ان کی کوئی نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی اور نہ ہی کوئی فلم ٹریلر بلکہ ایک شادی کی تقریب میں پنڈت جی نے دلہے سے پوچھا ایسا سوال کہ پورا ماحول ہنسی سے بھر گیا اور نورا فتیحی کو دلہے کی ماں بنا دیا۔

یہ دلچسپ واقعہ ایک ہندو شادی کے پھیروں کا ہے جہاں سنجیدگی کا ماحول تھا۔ پنڈت جی منتر پڑھا رہے تھے کہ اچانک دلہے کی طرف مڑے اور بولے نورا فتیحی آپ کی کیا لگتی ہیں؟ جس پر دلہے نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ بہن؟ لیکن دلہن نے فوراً کہا کہ نہیں، ممی لگتی ہیں جس پر پنڈت جی نے پھلجڑی چھوڑی کہ ہاں ماں! وہ تو آپ سے کافی بڑی ہیں۔ جہاں ملیں پاؤں چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔ بس پھر کیا تھا دلہن، دلہا، باراتی سب قہقہوں سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

یہ مزاحیہ لمحہ موبائل میں قید ہوا اور اب سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ لاکھوں ویوز، ہزاروں شیئرز اور کمنٹس میں لوگ پنڈت جی کو نورا کا نمبر ون فین کہہ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Snap My Shaadi – Wedding Social Media Managers (@snapmyshaadi.co)

کئی لوگوں نے تو مذاق میں لکھا کہ نورا فتیحی کا جوان بیٹا سامنے آگیا جبکہ کچھ نے کہا کہ پنڈت جی نے نورا کو ماں بنا کر دلہے کو ان کا بیٹا بنا دیا۔

ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ نورا فتیحی کی خوبصورتی اور ڈانس کا جادو اتنا زور آور ہے کہ شادیوں تک میں ان کا ذکر ہو رہا ہے۔ فینس تو خوش ہیں کہ ان کی فیوریٹ اسٹار کا نام اس طرح بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین پوچھ رہے ہیں کہ اگلی شادی میں پنڈت جی کس بالی ووڈ اسٹار کا نام لیں گے؟ دیپیکا؟ کترینہ؟ یا کوئی نیا دھماکہ کریں گے۔ یہ ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں کہ پنڈت جی نے کمال کر دیا یا حد کر دی۔

Related Posts