نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان کے علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس کے علاوہ سردی کی شدت فصلوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، جس کے پیشِ نظر کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








