ماہ نومبر کے دوران حکومت نے ملک کو مزید کتنا مقروض کردیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیٹ گراف، علامتی فوٹو

وفاقی حکومت نے ماہ نومبر 2025 کے دوران ملک پر مزید کتنے قرض کا بوجھ لاد دیا اور ملک کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی چینل جیو کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد حکومتی قرض 77543 ارب روپے ہوگیا۔

حکومت نے نومبر میں مقامی سطح سے 653 ارب روپے قرض لیا جبکہ نومبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے ادا کیے گئے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال 5 مہینوں میں حکومت کا قرض 345 ارب روپے کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر تک حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا ہے جبکہ مقامی قرض 147 ارب روپے بڑھا۔

Related Posts