نیتا امبانی کی گلابی جارجٹ ساڑھی میں دلکش جلوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیتا امبانی، فائل فوٹو

بھارتی دولت مند مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی حال ہی میں اپنے دلکش انداز کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب انہوں نے معروف فیشن ڈیزائنر جوڑی ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کے برانو کلیکشن سے تعلق رکھنے والی گلابی جارجٹ ساڑھی زیب تن کی۔

اطالوی کلاسیکل لیس سے متاثر اس ساڑھی کے ڈیزائن میں ڈیزائنرز نے اپنی مخصوص پہچان شامل کی، جس میں ریشمی دھاگوں سے کی گئی نفیس ہاتھ کی کڑھائی، سیکوئنز اور ننھے موتیوں کی آرائش شامل تھی۔

نیتا امبانی نے دلکش لک کو چار چاند لگانے کیلئے اپنے ذاتی جیولری کلیکشن سے زیورات کا بھی انتخاب کیا، جن میں کنول کی شکل کا ڈائمنڈ چوکر شامل تھا جسے نایاب بسرا موتیوں سے مزین کیا گیا تھا، جبکہ اس کے ساتھ بسرا موتیوں کا میچنگ بریسلٹ بھی زیب تن کیا گیا۔

نیتا امبانی نے یہ شاندار لباس یونائیٹڈ اِن ٹرائمف تقریب میں پہنا، جو بھارت کی کھیلوں میں کامیابیوں کے اعتراف کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں ویمنز ورلڈ کپ فاتح ٹیم، بلائنڈ ورلڈ کپ چیمپئنز اور مینز ورلڈ کپ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ موقع بھارتی کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور غیر معمولی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے تھا اور نیتا امبانی کا لباس اس تقریب کی اہمیت کا بھرپور عکاس نظر آیا۔

ہاتھ کی کڑھائی کی باریک تفصیل، نرم بہتا ہوا کپڑا اور نفیس موتیوں کی آرائش نے ان کی شخصیت کو نہایت باوقار اور یادگار بنا دیا۔

Related Posts