پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم چاندی کی قیمت مستحکم ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 28 روپے کمی سے 4 لاکھ 173 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 942 روپے کم ہو کر 365,896 روپے ہو گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں اس دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 قیراط کے ایک تولہ چاندی کی قیمت 8361 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7168 روپے پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4444 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ بین الاقوامی چاندی کی قیمت بھی مستحکم 78.86 ڈالر پر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








