بیجنگ: چینی صوبے ووہان میں کورونا وائرس کا خوف، ووہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلبہ نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
طلبہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ووہان کا پورے چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، صوبہ ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی، ایک پاکستانی بھی شامل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








