گوگل نے جی میل میں اے آئی کی مدد سے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے ہیں جو صارفین کو ای میل لکھنے، جوابات دینے اور باکس منظم کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔ کچھ فیچرز سب کے لیے مفت دستیاب ہوں گے جبکہ دیگر صرف گوگل اے آئی پرو یا الٹرا سبسکرپشن رکھنے والے صارفین کے لیے مخصوص ہوں گے۔
AI اوور ویوز
سب سے اہم فیچر AI اوور ویوز ہے جو گوگل سرچ میں موجود AI اوور ویوز کی طرح کام کرے گا۔ اس کے ذریعے صارفین اپنے جی میل سرچ بار میں کسی بھی پیغام یا تھریڈ کے بارے میں سوال پوچھ سکتے ہیں، اور AI ماڈل فوری طور پر جواب اور تفصیلات فراہم کرے گا۔ مفت صارفین کے لیے اس کا محدود ورژن بھی دستیاب ہوگا جو میل تھریڈز کا خلاصہ فراہم کرے گا۔
پروف ریڈر (Proofreader)
یہ فیچر صرف پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے اور ای میلز کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ پروف ریڈر گرامر، الفاظ کے انتخاب، جملوں کے ڈھانچے اور دیگر لسانی پہلوؤں پر تجاویز فراہم کرے گا تاکہ ای میلز پیشہ ورانہ اور مؤثر بن سکیں۔
AI ان باکس (Inbox)
ایک اور فیچر AI ان باکس ہے، جو ای میلز کی ترتیب اور صفائی میں مدد کرے گا، تاکہ صارفین صرف اہم پیغامات پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ اس فیچر کی تفصیلات ابھی محدود ہیں اور یہ بھی سبسکرائبرز کے لیے مخصوص ہے۔
مفت صارفین کے لیے اختیارات
جی میل کے مفت صارفین کو Help Me Write اور Suggested Replies فیچرز دستیاب ہوں گے جن کی مدد سے وہ AI کی مدد سے ای میلز لکھنے اور جوابات تیار کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ریلیز اور دستیابی
یہ اے آئی فیچرز سب سے پہلے امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے اور بعد میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ گوگل کے مطابق جیمنائی پر مبنی یہ فیچرز صارفین کے ای میل تجربے کو زیادہ آسان، تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








