راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مری، گلیات اور سکردو بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متأثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
سوات، مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے علاقے بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان زنجینگ بارڈر تھا۔ زلزلے کے باعث مختلف شہروں میں شہریوں کو خوف و ہراس کا سامنا تو ہوا، تاہم اب تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








