احتجاجوں سے نمٹنے کی کافی پریکٹس ہے، پھر موقع آیا تو دوبارہ نمٹیں گے، محسن نقوی

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن نقوی، فوٹو دی نیشن

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قانون نافذ کرنا ہمارا کام ہے، نوبت آئی تو قانون پر عمل کرائیں گے، مذاکرات جن کا کام ہے وہ کریں گے۔

جامعہ اشرفیہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کی کافی پریکٹس ہے، اس طرح کی کوئی صورتحال ہوئی تودیکھیں گے، ہمارے علمائے کرام محفوظ ہیں، ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف قرآن پاک میں واضح پیغام موجود ہے، ریاست کیخلاف کوئی ہتھیار اٹھائے تو واضح ہے اسے کس طرح ہینڈل کرناہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے سے پوچھا جائے انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کیلئے کیا کیا؟ وزیراعلیٰ کے پی سے ان کی کارکردگی پوچھی جائے، پی ٹی آئی احتجاج کے دوران امن وامان کے حوالے سے اسی طرح نمٹا جائے گا، ہم ان سے پہلے بھی کافی بار نمٹ چکےہیں۔

Related Posts