سردی میں شدت کے بعد سندھ حکومت نے تعلیمی اوقات کار کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

سردیوں میں شدت کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ ک ی رپورٹس کے مطابق سردی میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کیلئے نیا ضابطہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ متوقع فیصلہ کے مطابق تعلیمی اوقات میں رد و بدل کیا جائے گا، تعلیمی ادارے صبح آٹھ بجے کے بجائے صبح نو بجے کھلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں، اسکولز اور کالجز پر ہوگا۔

Related Posts