مودی حکومت کی تاریخی رسوائی، قطر میں سابق نیوی افسر پھر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی حکومت
(فوٹو: آن لائن)

مودی حکومت کو مبینہ بدعنوانی کو خفیہ رکھنے میں ناکامی پر عالمی اور تاریخی رسوائی کا سامنا ہے۔ قطر میں ایک سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے ماطبق مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے سابق نیوی افسر پورنیندو تیواری کے قطر میں گرفتار ہونے کی تصدیق کردی۔ اس سے قبل بھی قطر نے 8سابق بھارتی نیوی افسران کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے نیوی افسران کو سزائے موت سنا دی تھی جس سے بھارت میں شدید غم و غصے نے جنم لیا۔ مودی حکومت بھرپور سفارتی کاوشوں کے باوجود بھی یہ افسران بھارت نہ لے جاسکی۔

اپنی رپورٹ میں انڈین ایکسپریس نے اعتراف کیا کہ یہ کیس بھارتی فوج کی عالمی سطح پر بدنامی اور ہزیمت کا باعث بنا جبکہ مودی حکومت سفارتی حکمتِ عملی کے ساتھ اس کیس کو عالمی سطح پر سنبھالنے میں ناکام رہی۔

اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارتی فوج کی عسکری تربیت غیر پیشہ ورانہ بنیادوں پر کی گئی جبکہ ادارے کے اندر بدعنوانی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا جو فوج کے پیشہ ورانہ دعووں اور ساکھ کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔ داخلی کریپشن بھارتی فوج کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔

حالیہ واقعات کے بعد بھارتی فوج کی ساکھ مزید مشکوک ہوگئی۔ بھارت قطر تعلقات کیلئے کڑے امتحان کے طور پر سامنے آنے والی نیوی افسران کی گفرفتاریوں نے بھارتی فوج اور مودی حکومت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے سفارتی کوششوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts