کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔ کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ریسٹورنٹ کے تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ اس وقت آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسٹورنٹ میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث ریسٹورنٹ میں بھر جانے والے دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں تکلیف کا سامنا ہے۔
کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع انگیٹی ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث ریسٹورنٹ میں افرا تفری مچ گئی۔#digitalnews247 #Karachi #restaurant #fire #firestation pic.twitter.com/7l911u7AE6
— Digital News 247 (@DigitalNews247) January 12, 2026
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
لاہور میں گیس لیکیج سے دھماکہ فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں ہوا، دھماکےکےباعث آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج گھر کے کمرے میں ہوئی جبکہ ہیٹر جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








