نیم برہنہ کپڑے پہنو گی تو لڑکے تنگ کریں گے! لڑکی کا مشورہ دینے پر والی خاتون گارڈ پر تشدد؛ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی ریاست بنگلور میں آر پورم ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک دلچسپ اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے ہوم گارڈ پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے دوران تقریباً 28 سالہ دمینی (عرف موہنی) پر کچھ افراد نے اس کے لباس پر نامناسب تبصرے کیے۔

اس موقع پر ڈیوٹی موجود خاتون ہوم گارڈ لکشمی نرسمہ نے فوری طور پر مداخلت کی اور بدمعاشوں کو بھگا دیا۔ بعد ازاں انہوں نے دمینی کو مشورہ دیا کہ ایسے حالات سے بچنے کے لیے مناسب لباس پہنیں اور مصروف سڑک پر پیدل چلنے سے گریز کریں۔

یہ مشورہ دمینی کو ناگوار گزرا اور وہ غصے میں آ گئیں۔ حملے کے دوران ہوم گارڈ کے چہرے اور ناک سے خون بہنے لگا اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ ہوم گارڈ کو بعد میں نجی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دمینی کو گرفتار کر لیا۔ ہوم گارڈ کی شکایت کے بعد دمینی پر عوامی خدمات میں رکاوٹ ڈالنے، حملہ کرنے اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ عدالت میں پیشی کے بعد انہیں جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج کر بنگلور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق یہ واقعہ ٹریفک ڈیوٹی کے دوران پیش آیا اور حملہ بہت شدید تھا۔ دمینی نریا ن پورہ، مہادیو پورہ کی رہائشی ہیں اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی ہیں۔

یہ واقعہ ویڈیو کی صورت میں وائرل بھی ہو گیا ہے اور عوامی سطح پر بحث کا موضوع بن گیا ہے کہ ہوم گارڈ کے مشورے پر تشدد کرنا درست نہیں ہے۔

Related Posts