پولیس اسٹیشن میں خوفناک جرم! آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون کو شوہر نے زندگی کی قید سے آزاد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

14-year-old boy shot dead for resisting robbery in Karachi
(Image: Pixabay)

اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن کے اندر ہی اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پالی تھانہ کے علاقے میں پیش آیا۔

گاؤں راماپور کے رہائشی انوپ نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تھی کہ ان کی بیوی 7 جنوری کو شاہجہان پور کے رہنے والے سرجیت نامی شخص کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی تھی۔ اس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تھانے میں لایا۔

پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم انوپ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ وہاں پہنچا اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انوپ نے سونی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، پولیس اہلکاروں نے خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کے بعد انوپ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور قتل میں استعمال ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا۔اس سنگین واقعے کی وجہ سے پولیس کی سیکیورٹی اور نگرانی پر سوالات اٹھے ہیں جس پر ہردوئی پولیس نے دو اہلکاروں کو غفلت کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ واقعہ گھریلو تنازعات اور جذباتی ردعمل کے سنگین نتائج کی ایک افسوسناک مثال ہے۔

Related Posts