تم کیا سمجھتے ہو کہ تم جیت گئے؟ ایرانی بچے نے ٹرمپ کو للکار دیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی بچے
(فوٹو: آن لائن)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایرانی بچے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بڑے ہو کر تمہارے خلاف کھڑے ہوں گے۔ خونی ٹرمپ، تم کیا سمجھتے ہو کہ ہمارے سپاہیوں کا خون بہا کر تم جیت گئے؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ایرانی بچہ امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتا ہے۔ ایک ٹی وی اینکر کے سوال پر بچے نے امریکی صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ تم نے بے قصوروں کا خون بہایا ہے۔ تمہیں کیا محسوس ہوتا ہے کہ تم جیت گئے ہو؟

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی بچہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بڑے ہوں گے اور ایران کے سپاہی بنیں گے۔ ہم تمہارے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔ ہم تمہیں اور تمہارے ملک کو زمیں بوس کردیں گے۔

ویڈیو سامنے آنے پر ایرانی بچے کی جرأت اور حوصلے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے اس کے لہجے پر بھی مختلف تبصرے کیے اور حیرانگی کا اظہار کیا کہ ایک بچے کے اندر اتنی جرأت کیسے پیدا ہوئی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس انداز سے للکارتا دکھائی دیتا ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا کہ شاید ایرانی رجیم نے بچے کا برین واش کردیا ہے۔ کچھ نے سوال اٹھایا کہ ایران میں مظاہروں کا الزام امریکا پر کیسے عائد کیاجاسکتا ہے اور کچھ نے سوال اٹھایا کہ بچے کے ذہن میں اس سطح کی نفرت کس نے پیدا کی؟ حالانکہ امریکی صدر نے تو مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 28دسمبر سے معاشی بحران اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں میں 2ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 150 کے قریب سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں ان ہلاکتوں کی تعداد 12ہزار سے بھی زائد بتائی گئی۔

تاہم ایرانی حکومت کے مطابق یہ ہلاکتیں چند سو سے زائد نہیں لیکن بعض مقامات پر سکیوٹی اہلکاروں کو زندہ جلا دیا گیا جس پر ایرانی حکومت نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts