عدالت کا علی زیدی کی درخواست پر سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی پبلک کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی پبلک کرنے حکم دیدیا ہے، عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

سندھ ہائیکورٹ میں  وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے حوالے سے پیپلزامن کمیٹی کے عزیر بلوچ اور سابق چیئرمین فشریز نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،علی زیدی

درخواست گزار وفاقی وزیرعلی زیدی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹس کو پبلک کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ متعلقہ حکمرانوں سے پوچھا جائے کہ جے آئی ٹیز پرکارروائی کیوں نہیں ہوئی؟

علی حید زیدی کی درخواست میں کہا گیا کہ پولیس افسران اورسیاستدانوں پر بھی سنگین جرائم کے الزامات ہیں، گینگ وار سرغنہ عزیربلوچ، نثارمورائی کے انکشافات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Related Posts