سب قوموں کو حصہ دیں تو ملک چل جائے گا۔اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی

تازہ ترین

تازہ ترین

محمود خان اچکزئی
(فوٹو: آج نیوز)

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کو توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے ، اگر سب قوموں کو ملک چلانے کیلئے حصہ دیا جائے تو ملک چل جائے گا۔

جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی غیر انسانی اقدام ہے۔ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام ضروری ہے۔ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کو بنانا ہوگی۔

خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر عالمی برادری گول میز کانفرنس بلائے۔ آئین ایک وعدہ ہے، توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے۔ کھوٹے سکوں کو ہٹانا ہے تو اس کیلئے تحریک چلانی ضروری ہوگئی ہے۔

قائد حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کا نظام چھا ہے مگر چلانا نہیں چاہتے، بس نیت ہونی چاہئے۔ 3 دن کی گول میز کانفرنس میں سب کی مل کر بات سنیں اور ملک کو چلائیں۔ ہم کسی کو گالی نہیں دیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم بس سیاست کر رہے ہیں، آصف علی زرداری اور نواز شریف کے ساتھ چند کپ چائے کے علاوہ ان کا کوئی ادھار نہیں۔ جب یہ سیاسی رہنما میرے پاس آئیں گے تو ان کو چائے پلا دی جائے گی۔

Related Posts