محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر 22 اور 23 جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔
کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔
کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








