مریم اورنگزیب کے اچانک “خوبصورت” نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھ گیا، جانئے معاملہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم اورنگزیب شوہر علی الدین احمد تاثیر اور بچوں کے ہمراہ، فوٹو انسٹا

پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے خوبصورت نظر آنے کیلئے سرجری کرائے جانے سے متعلق بحثوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے کہا میری بیٹی پچھلے کوئی 2۔۔3 ماہ سے بڑی سخت ڈائٹ پر ہے، میں نے بھی منع کیا ہے وہ صرف چائے اور کافی پی رہی ہیں، اب تھوڑی پتلی ہوئی ہیں تو ایسی لگ رہی ہیں باقی کوئی سرجری وغیرہ نہیں کروائی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کے نئے لک پر تبصرے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر سامنے آنے والی ان کی تصاویر پر شروع ہوئے تھے۔
سامنے آنے والی ان تصاویر میں مریم اورنگزیب بہت اسمارٹ اور پہلے سے مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔ جس کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی کہ انہوں نے سرجری کروائی ہے۔
پنجاب کی اس ہائی پروفائل شادی کی تقریب میں مریم اورنگزیب اپنے شوہر علی الدین احمد تاثیر اور بچوں کے ساتھ بھی متعدد تصاویر میں نظر آئیں۔ مریم اورنگزیب کی فیملی کے متعلق بھی لوگوں کو کم ہی معلومات میسر ہیں، جس کی وجہ سے بھی بسا اوقات طرح طرح کی کہانیاں وقتا فوقتا گردش کرنے لگتی ہیں۔

Related Posts